وزیر خزانہ شوکت ترین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی نوید سنا دی۔
صحافی نے وزیرخزانہ شوکت ترین سے سوال کیا کہ پیٹرول کتنا مہنگا کر رہے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل 95 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے، کچھ نہ کچھ تو کرنا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول کتنا مہنگا ہو گا رات کو پتہ چلے گا، جب تک وزیراعظم دستخط نہ کریں میں کیا کہہ سکتا ہوں۔
