بطور پاور ہٹنگ کوچ میری خدمات کی ضرورت پڑی تو حاضر ہوں گا، شاہد آفریدی

shahid afridi

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بطور پاور ہٹنگ کوچ میری خدمات کی ضرورت پڑی تو حاضر ہوں گا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میرے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے کھیلنا ہی بہت فخر کی بات تھی، ایک ایسا ادارہ جس کے ساتھ میں لمبے عرصے منسلک رہا اسے میری کبھی بھی ضرورت پڑی تو میں ضرور حاضر رہوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاور ہٹنگ کوچ رکھنے کا فیصلہ اچھا ہے، پی سی بی کسی کو بھی یہ ذمہ داری دے سکتا ہے۔

حفیظ نے ریٹائرمنٹ کیوں لی؟ شاہد آفریدی کا اہم انکشاف

شاہد آفریدی نے کہا کہ عبدالرزاق جو میرے خیال سے سلیکشن ٹیم کا حصہ ہیں، ان سے آفس جاب نہیں کرانی چاہئے وہ ایک بہترین آل راونڈر تھے جنہیں یہ ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں