پیپلز پارٹی کا پنجاب میں بڑا وار، بڑے بڑے نام پارٹی میں شامل


پنجاب کے مختلف علاقوں سے 60 سے زائد بلدیاتی نمائندوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں سے چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز نے پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

اس ضمن میں لاہور میں تقریب منعقد ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف ، ناصر شاہ اور سعید غنی بھی شریک ہوئے۔

پیپلز پارٹی کا مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

تمام نئے ارکان کل دوپہر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کے ظہرانے میں شرکت کریں گے۔

تقریب سے خطاب میں پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کو لوگ سپورٹ کرتے ہیں، 27ناظمین ، 30 کونسلرز اور 15 خواتین سمیت دیگر لوگ پیپلز پارٹی میں آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں صرف باتیں اور تنقید کی جاتی ہے، اگر پی ٹی آئی کا نظام اچھا ہے تو ہر جگہ ایک ہی نظام دیں۔


متعلقہ خبریں