پشاور: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے تاہم خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے ہیں۔
بلدیاتی انتخابات، پرتشدد واقعات میں 2 افراد جاں بحق،3 زخمی
ہم نیوز کے مطابق گاڑی پر فائرنگ درہ آدم خیل میں کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر شبلی فراز اپنے آبائی علاقے کوہاٹ سے پشاور آرہے تھے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
وفاقی وزیر کی گاڑی پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں ان کے گارڈ اور ڈرائیور زخمی ہوئے ہیں جنہیں پشاور کے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
خیبرپختونخوا: بلدیاتی الیکشن میں ووٹنگ کا وقت ختم ہو گیا
ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے وفاقی وزیر سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ الحمد اللہ وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری نے سینیٹر شبلی فرا ز کی گاڑی پر کی جانے والی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر فائرنگ سے محفوظ رہے ہیں۔
خیبرپختونخوا: الیکشن کمیشن دھاندلی کے خلاف ایکشن لے، بلاول بھٹو
انہوں نے کہا کہ کی جانے والی فائرنگ کے باعث وفاقی وزیر کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا ہے جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔