وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے شوکت خانم فنڈزکے غلط استعمال کا الزام لگایا،الزامات لگیں تو پاکستان میں فلاحی کام کون کرے گا؟
اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ شوکت خانم ہر سال70ارب روپے علاج پر خرچ کرتا ہے، وزیراعظم اپنے کیس میں بطور گواہ آج پیش ہوئے،گواہان ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اپنے مقدمات میں پیش ہو سکتے ہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ انتخابات میں پیسے کے استعمال کے الزامات بد قسمتی ہے،شہزاداکبر نے شہبازشریف کی منی لانڈنگ سے متعلق بریفنگ دی،شہبازشریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں گیس کم ہو رہی ہے،پچھلے سال 9فیصد گیس کے ذخائر کم ہوئے،گیس وقت پر منگوائی گئی ہے،ایل این جی مقامی استعمال کے لیے نہیں دیتے۔