ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ‘زندگی گلزار ہے’ سے شہرت کو بلندیوں کو چھونے والی جوڑی فواد خان اور صنم سعید کی 8 سال بعد واپسی ہونے جا رہی ہے۔
بھارتی چینل زندگی کے ٹوئٹر کے آفیشل اکاونٹ سے فواد خان اور صنم سعید کے نئے آنے والے ڈرامے کی تصدیق کی گئی ہے، ساتھ ہی دونوں کی اپنے کرداروں میں خوبصورت تصویر بھی پوسٹ کی گئی ہے۔
We are excited to announce that @_fawadakhan_ and @sanammodysaeed will star in Asim Abbasi’s upcoming Zindagi Original. #ZindagiOnZEE5 #ZindagiMilkeJiyenge @IllicitusProduc @shailjaofficial pic.twitter.com/eN4aVPqK5d
— Zindagi (@Zindagi) December 15, 2021
ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ فواد خان کے نئے آنے والے پراجیکٹ کی ہدایت کاری پاکستانی فلم ڈائیریکٹر عاصم عباسی دیں گے، جبکہ اس کی پروڈیوسر شیلجا کیجروال ہوں گی۔
فواد خان اور صنم سید کے اس پراجیکٹ کو ”زندگی مل کے جئیں گے” کا نام دیا گیا ہے۔ ٹیم کے مطابق سیریز کا تھیم محبت اور خاندان ہے۔ اس میں دنیا کی تلخ حقیقتوں اور خیالی دنیا کی خوبصورتی کا بہترین امتزاج ہے۔
View this post on Instagram
سیریز کی شوٹنگ جاری ہے، جبکہ اس کا بڑا حصہ پاکستان کی خوبصورت وادی ہنزہ میں شوٹ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈرامہ سیریل ‘پری زاد’ کا راج
اس سے پہلے زی 5 پر ہی پاکستان کی معروف جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی ویب سیریز ”دھوپ کی دیوار” نشر کی جا چکی ہے۔
یاد رہے عمیرہ احمد کی تحریر ڈرامہ سیریل ‘زندگی گلزار ہے’ 2013 میں ہم ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا، جس کی ہدایت کاری سلطانہ صدیقی نے دی تھی۔
ڈرامہ میں مرکزی کرداروں میں فواد خان اور صنم سعید تھے، جنہیں پاکستان میں ہی نہیں سرحد پار بھی بے حد پزیرائی ملی تھی، اور کئی بھارتی اداکاروں اور ہدایت کاروں نے بھی اس ڈرامے کو پسند کیا تھا۔