پاکستان پیپلزپارٹی کل پورے ملک میں دھرنے دے گی

وزیراعظم براہ راست منتخب نہیں ہوتا، اپوزیشن میئر کا بلاواسطہ انتخاب چاہتی ہے: وزیراعلیٰ

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کل پورے ملک میں دھرنے دے گی۔ دھرنا مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دیا جائے گا۔

گورنر سندھ اور وزیر اعلیٰ کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی

ہم نیوز کے مطابق اس بات کا اعلان پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ اس موقع پر صوبائی وزرا سعید غنی اور ناصر حسین شاہ بھی موجود تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ اس وقت سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو ظلم قرار دے کر پیش کیا جا رہا ہے حالانکہ آج سے ڈیڑھ سال پہلے کہا تھا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں ترمیم کی ضرورت ہے۔

انہوں ںے کہا کہ صوبائی وزیر سید ناصرحسین شاہ گزشتہ 7/8 ماہ سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل کر تجاویز لے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو تو کچھ سمجھ ہی نہیں ہے جب کہ اعتراضات کرنے والے سے سب سے پہلے بینفشری رہ چکے ہیں۔ انہوں ںے استفسار کیا کہ  جماعت اسلامی کے نعمت اللہ خان کس یوسی کے رکن تھے جو ناظم بنے تھے؟

بلدیاتی انتخابات: ٹاؤن سسٹم لا رہے ہیں، ناصر حسین شاہ

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 2017کی مردم شماری پر صوبہ سندھ کے اعتراضات تھے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں کراچی سمیت سندھ بھر کی آبادی غلط شمار کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا تھا کہ غلط مردم شماری کی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں صرف ای وی ایم کا ڈھول پیٹا گیا اور 17 نومبر کو قومی اسمبلی میں ہمارے بل کو بلڈوز کردیا گیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گورنر سندھ جب بلاتے ہیں، میں حاضر ہوتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں آج بہت سی تبدیلیاں منظور ہوئی ہیں جو جلد پیش کی جائیں گی۔

پیپلزپارٹی فنڈز لیتی ہے، تقسیم نہیں کرتی، ضرورت پڑی تو سڑکوں پر نکلیں گے: عامر خان

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گورنر سندھ نے کہا کہ ڈی ایم سی ختم نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسلز ہوں گی جن پر مشتمل ٹاؤن ہوگا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ آرٹیکل 226 کو دیکھتے ہوئے ہم نے سیکرٹ بیلٹ رکھا ہے۔


متعلقہ خبریں