ریاض: سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے پاکستانی زائرین کو عمرہ ویزے جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
عمرہ زائرین کیلئے ایک اور خوشخبری
ہم نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے انڈونیشیا، مصر اور بھارت کے عمرہ زائرین کو بھی عمرہ ویزے جاری کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
اس ضمن میں ہم نیوز نے بتایا ہے کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں عمرہ کمپنیوں کو عمرہ ویزوں کے اجرا کی ہدایت کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ عمرہ زائرین براہ راست فلائٹس پر سعودی عرب پہنچ سکیں گے۔
سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اس حوالے سے واضح کیا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کی دونوں خوراکیں لینے والے افراد قرنطینہ کی شرط سے مستثنیٰ ہوں گے۔
سعودی عرب: بیرون ممالک سے آنے والے عمرہ زائرین کیلئے نئے قواعد
ہم نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ سنگل ڈوز کے حامل عمرہ زائرین کو پانچ روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔