ڈھاکہ ٹیسٹ:دوسرے روز کا کھیل بھی بارش کی نذر


ڈھاکہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز  کا کھیل بھی  بارش سے متاثر ہو گیا۔ دوسرے روز صرف 6 اوورز کا کھیل ہو سکا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے جانے والے ڈھاکہ ٹیسٹ میچ  کے دوسرے روز کا کھیل بھی بارش کی نذر ہو گیا۔ دوسرے روز کا کھیل بارش اور خراب موسم کی وجہ سے ختم کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ ٹیسٹ: پہلے روز کا کھیل خراب روشنی کے باعث ختم

ڈھاکہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز  بارش کے باعث کھیل کا آغاز تاخیر سے ہوا۔ کھانے کے وقفے کےبعد شروع ہونے والا میچ چھ اوورز کے بعد ہی روک دیا گیا۔

پاکستان نے اب تک پہلی اننگز میں  2 وکٹوں پر 188 رنز بنا لیے ہیں۔ میچ کے  دوسرے روز اظہر علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی 34 ویں نصف سنچری مکمل کر لی ہے۔ قومی بلے باز اظہر علی 52 اور بابر اعظم 71 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم 2021 میں سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے بیٹسمین

یاد ہے کہ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز بھی کھیل بارش  اور خراب روشنی کے باعث متاثر ہوا تھا ۔ خراب روشنی کے باعث میچ مقررہ وقت سے پہلے ختم کر دیا گیا تھا۔ ڈھاکہ ٹیسٹ میچ  کے پہلے روزصرف 57 اوورز کا کھیل ہو سکا تھا۔

واضح رہے کہ ڈھاکہ ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا تھا۔

 


متعلقہ خبریں