سڈنی: آسٹریلوی آل راؤنڈر جیمز فالکنر نے بگ بیش لیگ کے آئندہ تینوں سیزنز کے لیے ہوبارٹ ہریکنز سے معاہدہ کر لیا ہے۔
ہوبارٹ ہریکنز حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جیمز فالکنر کے ساتھ 2020 تک بک بیش لیگ میں ٹیم کی نمائندگی کرنے کا معاہدہ طے پایا ہے۔
ہوبارٹ ہریکنز حکام نے آسٹریلوی کھلاڑی کی شمولیت کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ ان کے آنے سے ٹیم کی بیٹنگ و باؤلنگ لائن اپ مزید مضبوط ہوگی۔
FIRST LOOK: Our newest Hurricane @JamesFaulkner44 wearing full playing kit. Looking mean! 🏏😠👊
T20s: 159 games, 121 innings, 1565 runs (73 HS), 22.68 bat avge, 122.55 bat strike rate, 76 x 4s, 56 x 6s, 52 catches, 176 wickets, 5/16 BB, 24.28 bowl avge, 18.3 bowl strike rate. pic.twitter.com/oL2pog6Sbp— Hobart Hurricanes (@HurricanesBBL) May 15, 2018
28 سالہ جیمز فالکنر گزشتہ سات سیزنز میں میلبورن اسٹارز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ انہوں نے میلبورن اسٹارز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نےان سے بہت تعاون کیا۔
Thanks mate 👍🏻 goes both ways! https://t.co/78LJTYFlqG
— James Faulkner (@JamesFaulkner44) May 15, 2018
جیمز فالکنر آسٹریلیا کے لیے 69 ایک روزہ اور 20 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں۔ آل راؤنڈر کھلاڑی 47 میچز میں اسٹارز میلبورن کا حصہ رہے ہیں۔
بگ بیش لیگ جسے آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ بھی کہا جاتا ہے کا انعقاد پہلی بار 2011 میں ہوا۔ اب تک ٹورنامنٹ میں شامل آٹھ میں سے پانچ ٹیمیں لیگ ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہیں۔