پشاور: خیبرپختونخوا میں آباد سکھ برادری نے شمشان گھاٹ کی تعمیر کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔
پشاور کی سکھ برادری کے رہنما گورپال سنگھ کی جانب سے دائر درخواست میں صوبائی محکمہ اوقاف اور دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کے مطابق صوبائی حکومت نے شمشان گھاٹ کے لیے 26 لاکھ روپے فنڈ مختص کیے ہیں لیکن محکمہ اوقاف منصوبے میں تاخیری حربے استعمال کررہا ہے۔
گورپال سنگھ نے اپنی درخواست میں سکھ برادری کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پشاور میں شمشان گھاٹ نہ ہونے کی وجہ سے برادری میتیں جلانے کے لیے اٹک لے جانے پر مجبور ہے۔
خیبرپختونخوا حکومت نے2017 کے بجٹ میں قبرستانوں اور شمشان گھاٹوں کے لیے دس کروڑ روپے مختص کیے تھے اور ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک شمشان گھاٹ کی تعمیر کا اعلان بھی کیا تھا۔