پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین کا کرایہ بڑھانے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔
سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے نئے کرایہ نامہ کی سمری وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو ارسال کر دی ہے۔
سمری میں تجویز کیا گیا ہے کہ اورنج ٹرین کا کرایہ اسٹاپ کے لحاظ سے مقرر کیا جائے گا، ٹرین کا کم از کم کرایہ 20 روپے اور زیادہ سے زیادہ کرایہ 70 روپے ہو گا۔
اورنج لائن میٹرو ٹرین 6 ماہ کے دوران ساٹھ کروڑ کی بجلی کھا گئ
یاد رہے کہ اگست میں بھی سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے وزیراعلی پنجاب کو اورنج لائن کا کرایہ بڑھانے کی سمری بھیجی تھی۔