مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نظر بند


 مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کو سرینگر میں اپنے گھرپرنظر بند کر دیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق محبوبہ مفتی کوباہر جانے کی اجازت نہیں، گھر کےمرکزی دروازے کو تالا لگادیا گیا ہے۔

محبوبہ مفتی کی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی  نےان کی نظر بندی کی تصدیق کی ہے۔

پارٹی ترجمان کا کہنا ہے کہ  محبوبہ مفتی اننت ناگ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مارے جانے والے معصوم راہگیر نوجوان کی ہلاکت پر اہل خانہ سے تعزیت کے لیے جارہی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی جیل میں قیدی کے قتل پر پاکستان کا احتجاج

پارٹی ترجمان کے مطابق انہیں مقتول کی اہل خانہ سے ملنے سے روکنے کے لیے بند کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ اننت نگر میں سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی جان کو خطرہ ہے۔سیکیورٹی وجوہات پرسابق وزیراعلیٰ   محبوبہ مفتی کو اننت ناگ جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر  کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے موقع پر  2019 میں  انہیں گرفتار بھی کیا تھا۔ اور وہ ایک سال تک زیر حراست رہیں تھیں۔


متعلقہ خبریں