وزیراعظم عمران خان سے دوست کرکٹرز کی ملاقات


وزیر اعظم عمران خان سے معروف دوست کرکٹرز سر ویوین رچرڈز اور ڈویڈ گاور نے ملاقات کی ہے جس ملکی کرکٹ کے فروغ ، کھلاڑیوں کیلئے سہولیات اور مواقع فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہرعلاقے میں کھیلوں کے میدان بنانے کی ہدایات دی ہیں، کھیل کے میدان بننے سے نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع ملیں گے۔


متعلقہ خبریں