ٹونگا میں بھی کورونا پہنچ گیا: آئندہ ہفتے لاک ڈاؤن کا خدشہ

ٹونگا میں بھی کورونا پہنچ گیا: آئندہ ہفتے لاک ڈاؤن کا خدشہ

نکوالوفا: نیوزی لینڈ کے شمال مشرق میں واقع ملک ٹونگا میں بھی عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کا پہلا کیس رپورٹ ہو گیا ہے۔

ہوسکتا ہے کہ کوروناوائرس کے ابتداکی کبھی نشاندہی نہ ہوسکے

ہم نیوز نے مؤقر بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کے حوالے سے بتایا ہے کہ پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے کے باوجود اب تک یہ چھوٹا سا ملک ٹونگا میں کورونا کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تھا لیکن اب پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔

اخبار کے مطابق کورونا کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد ٹونگا کے شہریوں کی بڑی تعداد ویکسین لگوانے کی کوشش کررہی ہے۔

5سے11سال کے بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کی منظوری

میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی شناخت ایک ایسے شخص میں کی گئی ہے جو پہلے ہی ویکسین لگوا چکا ہے۔ متاثرہ شخص چند روز قبل ہی نیوزی لینڈ سے واپس اپنے ملک پہنچا تھا۔

کورونا کیس سامنے آنے کے بعد ٹونگا کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ عوام کو آئندہ ہفتے لاک ڈاﺅن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کورونا ویکسین کی افادیت کم ہو جاتی ہے، تحقیق

واضح رہے کہ ٹونگا کی کل آبادی تقریبا ایک لاکھ 5 ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک اس کی صرف ایک تہائی آبادی کو کورونا سے بچاﺅ کی ویکسین لگائی جا سکی ہے۔


متعلقہ خبریں