ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت میں چاقو بردار شخص نے ٹرین میں داخل ہوکر 15 شہریوں کو زخمی کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹوکیو میں آج صبح اسٹیشن سے روانہ ہونے والی ٹرین میں سوار ایک مسافر نے اچانک چاقو نکال کر مسافروں کو ہراساں کرنا شروع کر دیا اور منع کرنے پر اس نے مسافروں پر حملہ کر دیا۔
京王線火災で逃げる人々 pic.twitter.com/ZfN1pD0C2V
— しずくβ (@siz33) October 31, 2021
حملہ آور نے چاقو کی مدد سے 15 افراد کو زخمی کر دیا جنہیں فوری طور پر طبی امداد دی گئی اور اسٹیشن آتے ہی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعے کے بعد اسٹیشن پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی اور اہلکاروں نے اسٹیشن کو مسافروں سے خالی کروا کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 20 سالہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا جس نے بیٹ مین فلم سیریز کے جوکر کا ماسک پہن رکھا تھا۔ ملزم کی جانب سے ٹرین میں آگ بھی لگائی گئی۔