نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں زبردست بیٹنگ کرنے والے آصف علی کا کہنا ہے کہ جب گیند لگی تو سوچ لیا تھا کہ میچ جیت کے ہی جانا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار چھکوں سے فتح دلانے والے قومی کرکٹر آصف علی کا ویڈیو پیغام سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کر دیا۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی بلے باز آصف علی کا کہنا ہے کہ کل جب مجھے گیند لگی تو میں نے سوچا کہ یہ میچ جیت کے ہی جانا ہے۔
Last night’s star performer with the bat @AasifAli2018 reviews his innings and the guidance he received from @realshoaibmalik
#WeHaveWeWill #T20WorldCup pic.twitter.com/ya6UfFOAqd— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 27, 2021
انہوں نے کہا ہے کہ گراونڈ میں یہ سوچ کے گیا تھا کہ یہ میچ جتنا ہے۔کل جب میں گراونڈ میں اترا تو شعیب ملک نے حوصلہ بڑھایا۔ شعیب بھائی نے کہا کہ آج تمہارا دن ہے جو دل کرتا ہے وہ کرو۔شعیب ملک کے ساتھ پریکٹس میچ میں بہت کچھ سیکھا تھا۔
قومی کرکٹر آصف علی نے کہا ہے کہ تمام اوورز دیکھ کے کھیل کے میدان میں اترا تھا۔ بیک فُٹ پر جو چھکا مارا وہ بہت مشکل تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں آخری اوورز میں آصف علی کے 3 چھکوں اور شعیب ملک کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے 135 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔
