شمالی اسرائیل میں ایک شخص گرم ہوا کے غبارے سے چلتی گاڑی پر گرنے کے باعث ہلاک ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ شخص عملے میں سے تھا جو غبارے کے فضا میں بلند ہونے کے وقت اسی میں لٹکا رہ گیا۔
فضا میں 100 میٹر کی بلندی پر جانے کے بعد اس میں سوار مسافروں نے لٹکے ہوئے شہری کو کھینچنے کی بہت کوشش کی لیکن ناکام ہو گئے، اور شہری نیچے ایک چلتی گاڑی پر جا گرا۔

شہری کو اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ گرتے ہی ہلا ک ہو چکا تھا۔ شہری کے فضا میں لٹکے ہوئے کی تصاویر بھی سامنے آ گئی ہیں۔
پولیس اور ہوابازی کے حکام نے اس سانحے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اگر وہ زمینی عملے کا رکن تھا تو وہ غبارے میں کیوں پھنسا رہا ، غبارے کے فضا میں بلند ہوتے ہوئے وہاں سے نکلا کیوں نہیں؟
غبارے میں موجود تمام افراد محفوظ رہے ہیں لیکن سب میں ایک خوف کی لہر موجود ہے۔
