ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے شاہین اڑان بھرنے کو تیار


آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی ٹیم کل یو اے ای روانہ ہوگی۔

قومی ٹیم کے اسکواڈ کی متحدہ عرب امارات روانگی پندرہ اکتوبر جمعے کی صبح شیڈول ہے۔ قومی ٹیم میگا ایونٹ میں شر کت سے پہلے آج اپنا سیناریو میچ قذافی اسٹیڈیم  میں کھیلے گی۔

اس سے قبل منگل کو کھلاڑیوں نے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں سیناریو میچ کھیلا تھا۔ میچ سے قبل کھلاڑیوں نے وارم اپ ایکسرسائز اور فیلڈنگ ڈرلز کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: یقین ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر آئیں گے، بابر اعظم

پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو تیاری اور آرام کے لیے کل کا دن دیا گیا تھا۔ کل  کھلاڑیوں  نے کسی قسم کی کوئی پریکٹس یا ڈرلز نہیں کیں۔

قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کے لیے بیٹنگ بالنگ اور فیلڈنگ کی بھر پور پریکٹس کروائی گئی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ورلڈ کپ میں جیت کے لیے پر عزم ہیں ۔ گزشتہ روز  ورچوئل کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر آئیں گے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ جو بھی کھلاڑی ٹیم میں آیا وہ کارکردگی دکھا  کر آیا ہے، سیئنرکھلاڑیوں کا ڈریسنگ روم میں بہت فائدہ ہوتا ہے۔

جو کھلاڑی نئے آئے ہیں ان کو بھی ساتھ لیکر چلیں گے، پراعتماد ہونا ضروری ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ کپ ٹی 20 میں پہلی بار ڈی آر ایس کی اجازت

یا درہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا آغاز 17 اکتوبر سے عمان میں ابتدائی راؤنڈ کے ساتھ ہوگا جبکہ باقی مقابلے متحدہ عرب امارات میں کھیلے جائیں گے۔  پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو  روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔


متعلقہ خبریں