پیرس فیشن ویک میں ایشوریہ رائےکا جادو


مس ورلڈ اور بالی وڈ کی حسین ترین فلم اسٹار ایشوریہ رائے نے پیرس فیشن ویک میں اپنا جادو جگا دیا۔

ایشوریہ رائے نے کاسمیٹک برینڈ L’Oreal کے چوتھے ایڈیشن کے لیے پیرس میں ریمپ پر جلوے بکھیرے، مس ورلڈ سفید لباس میں کسی اپسرا سے کم نہیں لگ رہی تھیں.


آئفل ٹاور کے سامنے بنائے گیے ریمپ پر بھارتی حسینہ کے ساتھ برطانیہ کی مشہور اداکارہ ہیلن میرین بھی تھیں، جن کا ہاتھ تھامے بھی ایشوریہ نظر آئیں۔

ایشوریہ رائے کا 2019 کے بعد سے یہ پہلا بین الاقوامی دورہ تھا، وہ کورونا صورتحال کی وجہ سے کوئی دورہ نہیں کر پا رہی تھیں، پیرس میں ان  کے ہمراہ ابھیشیک بچن اور ان کی بیٹی بھی موجود ہیں۔

کئیرییر کے لحاظ سے ایشوریہ  رائے منی رتنم کی فلم میں نظر آئیں گی، جس کی زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

ایشوریہ  رائے نے 1994 میں مس ورلڈ کا خطاب حاصل کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا، اور ‘ہم دل دے چکے صنم’، ‘دیواداس’، ‘محبتیں’ جیسی ہٹ فلمیں دیں۔

 

 


متعلقہ خبریں