بلوچستان میں ساحل کے قریب نیا جزیرہ ابھر آیا


 بلوچستان کے ساحل کنڈ ملیر کے قریب  نیا جزیرہ ابھر آیا۔

حکام کا کہنا  ہے کہ سمندر کی تہہ سے اچانک ابھرنے والا جزیرہ بڑے رقبے پر محیط ہے۔ سمندر میں یہ جزیرے گہرے پانیوں میں جغرافیائی ردوبدل کی وجہ سے وجود میں آتے ہیں۔

حکام  کے مطابق  سمندر میں ابھرنے والے یہ جزیرے اکثر وبیشتر  ابھرنے کےکچھ عرصے بعد دوبارہ غائب ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گرین لینڈ کے ساحلی خطے میں نیا جزیرہ دریافت

کراچی سے 240 کلومیٹر دور مکران کوسٹل ہائی وے پر کنڈ ملیر  کا ساحل واقع ہے۔ جہاں، پہاڑ، صحرا اور سمندر ایک جگہ اکٹھے ہو رہے ہیں۔

کنڈ ملیر بلوچ ماہی گیروں کی ایک چھوٹی سی بستی ہے جو ایک پہاڑی پر آباد ہے ۔ سفید ریت پر نیلا پانی اور موجیں مارتا سمندر اس بستی کے نیچے موجود ہے۔

 یاد رہے کہ کنڈ ملیر کو بلوچستان کا جادوئی ساحل بھی کہا جاتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے جزیرے میں مرجان کالونی دریافت

 حکام کا کہنا ہے کہ کنڈ ملیر کے قریب ابھرنے والا جزیرہ ساحل کی اہمیت کو بڑھا سکتا ہے ۔ حکام اس جزیرہ کا جائزہ لیتے  رہیں گے۔


متعلقہ خبریں