قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نوجوان کرکٹر اعظم خان کے دفاع میں کھل کر سامنے آ گئے۔
نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اعظم خان کے وزن پر اتنا مذاق بنایا جا رہا، ابھی تک وہ ٹوئٹر پر ٹرینڈ ہو رہا ہے۔ اسے معاف کر دیں وہ بھی ایک پاکستانی بچہ ہے، ہمسائیوں کا بچہ تو نہیں، اس کو اعتماد دیں۔
وسیم اکرم نے کہا کہ اعظم بھی سوشل میڈیا پڑھتا ہو گا، بدتمیزی کم ہونی چاہئے، میرے ساتھ کوئی بدتمیزی کرتا ہے تو میں اس سے زیادہ بدتمیزی کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں موجود کھلاڑیوں کو بھی کسی کی بدتمیزی برداشت نہیں کرنی چاہئے۔ ابھی تو وہ بےچارے کھیل رہے ہیں کچھ کہہ نہیں سکتے۔
معین خان کی اعظم خان کی سیلکشن پر اثرانداز ہونے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ معین خان کبھی بھی اپنے بیٹے کی سفارش نہیں کرے گا۔