ویکسین لگوائیں، سرٹفیکیٹ دکھائیں، قرنطینہ سے جان چھڑائیں


ابوظہبی جانے والوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ اب ویکسی نیشن کرانے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ابوظہبی نے اتوار سے تمام ویکسی نیٹڈ مسافروں کے لیے قرنطینہ کی شرط ختم کردی ہے۔

متحدہ عرب امارات سفر کے لیے مسافروں کو کورونا کا منفی ٹیسٹ دکھانا ضروری ہو گا اور ایسے مسافروں کو بلا روک ٹوک کہیں بھی جانے کی اجازت ہو گی۔

متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچنے والے 24 مسافروں میں کورونا کی تصدیق

اس سے قبل سرکلر میں کہا گیا تھا کہ مسافروں کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ کم سے کم 10 روز کے لیے ٹریکنگ ڈیوائس پہنیں۔

اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ ابوظبی، شارجہ اور راس الخیمہ پہنچے والوں کو ڈیوائسز دی گئی تھیں۔

ستمبر 2020 سے ابوظبی پہنچے والوں کے لیے ضروری تھا کہ وہ گھر میں 14 روزہ قرنطینہ کے دوران ڈیوائس پہنے رکھیں۔

یو اے ای نے پاکستان سمیت 4 ممالک پر سفری پابندی عائد کردی

مسافروں کے لیے ضروری تھا کہ وہ ٹرانزٹ پیریڈ کے دوران ہوٹل میں قرنطینہ کریں گے۔

متحدہ عرب امارات میں سائبر حملوں میں 250 فیصد اضافہ

مسافروں کو اس دوران صرف ہوٹل اور ایئرپورٹ کے درمیان سفر کرنے کی اجازت  تھی  وہ اس دوران متحدہ عرب امارات کے لوگوں سے میل جول بھی نہیں کر سکتے تھے۔


متعلقہ خبریں