کامیڈی کے بادشاہ و لوگوں کے چہروں پر ہنسی بکھیرنے والے اداکار و میزبان عمر شریف کی نئی تصویر نے ان کے مداحوں کو افسردہ کر دیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمر شریف ویل چیئر پر بیٹھے ہوئے ہیں، ان کی آنکھوں کے گرد سیاہ ہلکے موجود ہیں، جب کہ ان کے چہرے پر داڑھی بھی کافی بڑھی ہوئی ہے۔
وائرل تصویر کو دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ عمر شریف کی طبیعت ناساز ہے۔
دوسری جانب کامیڈی کنگ کی یہ حالت دیکھ کر سوشل میڈیا پر ان کے مداح عمر شریف کی صحت کے لیے دعائیں کر رہے ہیں۔
یہ عمر شریف صاحب کی تصویر ہے مسکراہٹیں بکھیرنے والے مستی مذاق میں ہزاروں نصیحتیں کر جانے والے۔۔جنکو دکھ کر ہے مسکان لبوں پر دوڑے چلی آتی تھی۔۔میں کبھی انکو ایسا نہیں دیکھنا چاہتی تھی اللّٰہ انہیں صحتِ کاملہ عطا کرے۔آمین#umershareef pic.twitter.com/TBCzAlAIR1
— Zakia Nayyar۔ (@NayyarZakia) August 31, 2021