فتح مبارک،آج مکمل آزادی حاصل کر لی،امریکا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، طالبان


طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان نے آج مکمل آزادی حاصل کر لی، قوم کو فتح مبارک ہو۔ امریکہ سمیت دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں۔

امریکی فوج کے انخلا کے پہلے دن ترجمان طالبان نے کابل ایئر پورٹ کا دورہ کیا  اورافغان عوام سے کہا کہ پورے افغانستان کو مبارک ہو، یہ ان کی فتح ہے،آخری امریکی فوجی  رات 12 بجے افغانستان سے نکل گیا اورانہوں نے مکمل آزای حاصل کرلی،الحمد اللہ۔

یہ بھی پڑھیں: 20 سالہ جنگ ختم، امریکا افغانستان سے نکل گیا، طالبان کا جشن،ہوائی فائرنگ

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم امریکہ اور دنیا کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں اور امریکہ کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات کا خیرمقدم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی شکست دیگر حملہ آوروں کے لیے بڑا سبق ہے۔ افغان قوم میں مزید سختیاں سہنے کی سکت نہیں۔  طالبان اہلکار افغان عوام سے پیار اور نرمی سے پیش آئیں، اہلکار بندوق کے زور پر عوام سے زبردستی نہ کریں، اس قوم کو ترقی اور خوشحالی کا حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان صرف افغانیوں کا ہے، طالبان ترجمان

ذبیح اللہ مجاہد نے طالبان اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ افغان عوام سے پیار اور نرمی سے پیش آئیں، ان سے زبردستی نہ کریں۔افغان قوم کو ترقی اور خوشحالی کا حق حاصل ہے۔

طالبان رہنما انس حقانی نے کہا ہے کہ ہم نے افغانستان میں ایک بارپھرتاریخ رقم کردی،افغانستان پر امریکی اورنیٹو افواج کا20سالہ قبضہ آج ختم ہوگیا،20سالہ جہاداورقربانیوں کےبعد یہ تاریخی لمحات قابل فخر ہیں۔


متعلقہ خبریں