فواد حسن فواد کو نیب طلبی کا ایک اور نوٹس


لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیر اعظم کے پرسنل سیکرٹری فواد حسن فواد کو 25 مئی  کو طلبی کا ایک اورنوٹس بھیج دیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق اگر فواد حسن فواد مقررہ تاریخ پر پیش نہ ہوئے تو آرڈیننس 1999 کے تحت کارروائی کی جائے گی، انہیں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل میں طلب کیا گیا ہے۔

نیب لاہور نے فروری اور اپریل میں بھی فواد حسن فواد کو طلب کرکے پوچھ گچھ کی تھی جبکہ نیب نے ایف بی آر سے فواد حسن فواد کے اثاثوں کی تفصیلات بھی حاصل کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق 2013 میں جب فواد حسن فواد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے امپلیمینٹیشن سیکریٹری تھے اس وقت پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی (پی ایل ڈی سی) کے سی ای او نے ان پر ڈباؤ ڈالا  تھا کہ وہ ایم ایس لطیف اینڈ سنز کا ٹھیکہ ختم کرکے کسی دوسری کمپنی کو دیں۔

انہوں نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو اپنے دفتر بلایا اور ایم ایس لطیف اینڈ سنز سے ٹھیکہ ختم  کرنے پر مجبور کیا۔


متعلقہ خبریں