وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میر ے کابل جانے کی بھارتی میڈیا کی رپورٹس بے بنیاد ہیں۔ میں کابل نہیں گیا بلکہ پاکستان میں اہم ملاقاتوں میں شرکت کی۔
ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی میڈیا کو پہلے ہر معاملے کی تصدیق کرنی چاہیے۔ میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے دورے پر جا رہا ہوں۔ پاکستان کے پڑوسی ممالک افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان: امریکا نے حملے اور انخلا کے وقت پاکستان سے مشاورت نہیں کی، شاہ محمود
وزیرخارجہ شاہ محمو د قریشی نے کہا کہ بھارت افغانستان سے اچھے تعلقات کا دعویدار رہا ہے تاہم نئی دہلی کا کردار وقت بتائے گا۔ ایک قوت افغانستان کے حالات بگاڑنا چاہتی ہے۔ چینی وزیر خارجہ سے افغانستان کے مسئلے پر بات ہو چکی ہے۔