واشنگٹن: کیپٹل ہل، بم بردار ٹرک ڈرائیور سے مذاکرات جاری، اسنائپرز تعینات


واشنگٹن: امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں کیپیٹل ہل کے قریب ٹرک میں بم کی اطلاع پر پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کی دوڑیں لگ گئی ہیں۔

طاقت بھی ہے، جوان بھی ہیں، امریکہ بس! اسلحہ و بارود دیدے: احمد مسعود

خبر رساں ایجنسی کے مطابق کانگریس کی لائبریری کے باہر پک اپ ٹرک میں بیٹھے شخص نے پولیس کو بتایا کہ اس کے پاس بم موجود ہے جس کے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کردی ہے۔

ٹرک کے پاس لائسنس یافتہ نمبر پلیٹیں نہیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جب صبح پولیس نے اسے دیکھا تو پولیس ریڈیو پر بم کے ممکنہ خطرے کی اطلاع دی گئی۔

تفتیش کار ابتدا میں اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ آیا اس شخص نے ڈیٹونیٹر پکڑا ہوا ہے یا نہیں؟ وہ اس کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔

ٹرک میں بیٹھا ہوا شخص پرچی پر لکھ کر اپنی بات پولیس تک پہنچا رہا ہے اور پولیس کو پرچی بھی ٹرک کے اندر سے دکھا رہا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق تین افراد نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی ہے کیونکہ وہ اس معاملے پر بات کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔

پولیس نے کیپیٹل ہل اور سپریم کورٹ کے قریب کے علاقے میں اسنائپرز تعینات کر دیے ہیں اور کیپٹل کمپلیکس کے وسیع علاقے میں متعدد عمارات کو خالی کرا لیا ہے۔

امریکہ کو کبھی اتنی شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، ڈونلڈ ٹرمپ

کانگریس اس ہفتے چھٹی پر ہے لیکن عملہ حکام کی ہدایت پر پرسکون انداز میں علاقے سے نکل گیا ہے۔

ری پبلیکن نیشنل کمیٹی کا صدر دفتر اس مقام سے زیادہ دور نہیں ہے جہاں جمرات کو یہ ٹرک کھڑا ہوا دیکھا گیا لیکن خطرے کے سبب اسے بھی خالی کروا لیا گیا ہے۔

اس علاقے کو پولیس کی گاڑیوں اور بیریکیڈس نے بند کر دیا ہے۔ فائر بریگیڈ کے ٹرکوں اور ایمبولینسوں کو  طلب کر لیا گیا ہے جو موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

میٹروپولیٹن پولیس اور ایف بی آئی سمیت دیگر ادارے بھی موقع پر موجود ہیں۔

کیپیٹل پولیس نے کہا ہے کہ افسران لائبریری آف کانگریس کے قریب ایک مشکوک گاڑی کا جائزہ لے رہے ہیں۔

امریکہ نے افغان مرکزی بینک کے 9.5 بلین ڈالر منجمد کر دیے

وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ وہ صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انہیں مستقل بریفنگ بھی دی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں