نیوزی لینڈ: کورونا کی نئی لہر میں کیسز کی تعداد 7 ہو گئی


کورونا وائرس کی حالیہ لہر کے دوران نیوزی لینڈ میں مزید 2 نئے کورونا کیسز سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد موجودہ لہر میں مجموعی کیسز کی تعداد 7 ہو گئی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کی وبا سے کُل 26 اموات ہوئی ہی اور اب تک کل کیسز 2 ہزار 936 رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا مزید66زندگیاں نگل گیا

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہرآکلینڈ میں آج سے لیول 4 کے لاک ڈاؤن کا نافذ کیا گیا ہے۔  وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن کے مطابق نیوزی لینڈ بھر میں 3 روزہ اور آکلینڈ میں 7 روزہ لاک ڈاؤن نافذ ہو گا۔

کورونا وائرس کے لیول 4 کے تحت آکلینڈ کے رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ گھر پر رہیں اور اپنی نقل و حرکت کو محدود رکھیں ، لاک ڈاؤن کے دوران اگلے 48 گھنٹوں میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل بھی بند کر دیا گیا ہے اور 48 گھنٹے بعد دوبارہ سے کورونا کی ویکسین شہریوں کو لگائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نیوزی لینڈ: کورونا کا ایک کیس، ملک بھر میں لاک ڈاؤن

لاک ڈاؤں کے دوران کسی بھی اجتماع کی اجازت نہیں ہے اور تمام عوامی مقامات کے ساتھ ساتھ اسکولوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ فارمیسی، کلینک اور پٹرول پمپس جیسے کاروبار کھلے رہ سکتے ہیں جبکہ تمام غیر ضروری مقامات بند ہیں۔


متعلقہ خبریں