شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کی ویڈنگ کیک کا ٹکڑا چار لاکھ اٹھارہ ہزار میں نیلام ہوگیا ہے۔
کیک سلائس کو برطانوی شہر لیڈز کی ایک خاتون نے خریدا ہے، انتظامیہ کے مطابق انہیں کیک کی نیلامی میں لوگوں کی دلچسپی دیکھ کر حیرانی ہوئی ہے۔
گلسٹر شائر کی اوکشنر کرس ایلبری کا کہنا تھا کہ کیک کا ٹکٹرا اتنے سال گزر جانے کے بعد بھی بالکل اچھی حالت میں ہے لیکن پھر بھی وہ اسے کھانے کا مشورہ نہیں دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: لیڈی ڈیانا کی فورڈ اسکارٹ کار نیلام کرنے کا اعلان
کیک ملکہ برطانیہ کی والدہ کے لیے کام کرنے والی موئیراسمتھ کودیا گیا تھا جنہوں نے اسے آج تک محفوظ رکھا تھا۔
مسز اسمتھ نے اسے پرانے پھولوں کے کیک ٹن میں رکھا اور ہاتھ سے بنے ہوئے لیبل سےاسے ٹیپ کیا جس پر تحریر کیا تھا کہ “شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کی شادی کے اس کیک کوخیال سے رکھیں”.

لیڈی ڈیانا کی شادی میں 23 کیک تیار کیے گئے تھے، جن کے ایک بڑے ٹکڑے کو رائل کوٹ آف آرمز کے رنگ سے بھرا گیا تھا۔
اس سے پہلے 1997 میں اس دنیا سے چلی جانے والی شہزادی کی گاڑی “فورڈ اسکارٹ” ک بھی نیلامی کے لیے پیش کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔
شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا 29 جولائی 1981 کو سینٹ پالز کیتھیڈرل میں شادی کے بندھن میں بندھے اور گیارہ سالوں بعد ہی ایک دوسرے سے راہیں جدا کر لیں۔
