جے ایس بینک فراڈ کیس، مبینہ ماسٹر مائنڈ سے متعلق انکشافات


کراچی: جے ایس بینک فراڈ کیس میں مبینہ ماسٹر مائنڈ ملزمہ سے متعلق اہم انکشافات سامنے آ گئے۔

جے ایس بینک کی 2 برانچز میں سونے اور رقم فراڈ کیس میں ہوشربا انکشافات ہوئے ہیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزمہ رقم بٹورنے کے ساتھ بینک ملازمین کو بھی معقول حصہ دیتی رہی۔

تفتیشی حکام نے دعویٰ کیا کہ بینک ملازمین جعلساز خاتون سے بیش قیمت تحائف لیتے رہے جبکہ گرفتار ہونے والے 24 سالہ نوجوان کے بینک اکاؤنٹ میں 24 لاکھ روپے موجود ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

بینک کے گولڈ فنانس ایگزیکٹیو کو ملزمہ نے کار تحفے میں دی تھی جبکہ گلستان جوہر برانچ کی گرفتارخاتون منیجر کو بھی پلاٹ تحفے میں دیا جو کچھ روز بعد واپس لے لیا گیا تھا۔ ملزمہ نے بینک ملازمین کو 2 سے 3 لاکھ روپے مالیت کے قیمتی موبائل فونز بھی گفٹ کیے۔

یہ بھی پڑھیں:  مبشر کھوکھر قتل کیس،وزیر اعلیٰ کی سیکیورٹی سے متعلق حیران کن دعویٰ سامنے آ گیا

تفتیشی حکام کے مطابق ملزمہ نے رقم کے بڑے حصے سے اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کی اور بینک سے حاصل شدہ رقم سے بیش قیمت گاڑیاں بھی خریدی۔ مبینہ ماسٹر مائنڈ خاتون برانچز میں عملے کو کچھ نہ کچھ جیب خرچ بھی دیتی تھیں۔

پولیس کے مطابق بینک فراڈ کیس میں اب تک 14 ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔


متعلقہ خبریں