امریکا میں گلہری میں طاعون، لیک تاہوئی پر سیاحوں کا داخلہ بند


امریکی ریاست کیلیفورنیا اور نیواڈا کے درمیان جھیل تاہوئی کے قریب گلہریوں میں طاعون کے جراثیم پائے گئے ہیں جس کے بعد جھیل کو سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا.

امریکی میڈیا کے مطابق جھیل کے قریب گلہریوں میں طاعون پھیلانے والے بیکٹیریا کی موجودگی ثابت ہوئی ہے۔ گلہریوں کی تعداد نہیں بتائی گئی جب کہ کسی شہری کے طاعون میں مبتلا ہونے کی بھی کوئی اطلاع نہیں۔

ریاست نیواڈا کی انتظامیہ کے مطابق جھیل کے ارد گرد کے علاقوں میں سپرے کے ذریعے مکھیوں اور دیگر اڑنے والے کیڑوں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔

انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ہفتے کے اختتام پر جھیل کو سیاحوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ اسی علاقے میں 2017 سے 2019 کے درمیان 20 گلہریوں میں طاعون کی تصدیق کی گئی تھی۔

طاعون چوہوں، گلہریوں یا ان جیسے دیگر کرنے والے جانوروں میں پائے جانے والے بیکٹیریا کے ذریعے پھیلتا ہے۔ شدید بخار، جسم میں درد، گلٹیوں اور جوڑوں میں سوجن کی علامات کے ساتھ مریض کی موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

 


متعلقہ خبریں