بھارت کو کشمیر پریمیئر لیگ کا اتنا خوف کیوں ہے؟ وزیر خارجہ کا استفسار

بھارت کو کشمیر پریمیئر لیگ کا اتنا خوف کیوں ہے؟ وزیر خارجہ کا استفسار

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بھارتی رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کھیل کو سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ کا لوگوں کو انتظار ہے۔

کشمیر پریمیئر لیگ سے بھارت خوفزدہ، آئی سی سی سے رابطہ کر لیا

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ نارمل سرگرمی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس کو پروموٹ کرتے ہیں۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری طر پریمیئرلیگ جیسے ایونٹس مقبوضہ کشمیر میں کروائیے، آپ کو کس نے روکا ہے۔

کشمیر پریمیئر لیگ، شعیب اختر امن کا سفیر

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی رویے سے ان کی نیک نامی میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو دھمکایا جا رہا ہے کہ انہیں ویزے نہیں ملیں گے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے استفسار کیا کہ بھارت کو کشمیر پریمیئر لیگ کا اتنا خوف کیوں ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی اس ایکٹیویٹی کو سپورٹ کرنا چاہیے۔

کشمیر پریمیئر لیگ کیخلاف بھارتی سازشیں بے نقاب

ہم نیہوز کے مطابق وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ کو بھی بھارت کے اس رویے کا نوٹس لینا چاہیے۔


متعلقہ خبریں