کراچی: ماضی کے یادگار مزاحیہ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ دردانہ بٹ کو طبیعت ناسازی کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔
پاکستان کے مزاحیہ ڈراموں میں یادگار کردار ادا کرنے والی ماضی کی مشہور اداکارہ دردانہ بٹ شدید علیل ہیں۔ اداکار و میزبان خالد ملک نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اداکارہ کی طبیعت کی ناسازی کی اطلاع دی اور ان کے لیے دُعاؤں کی اپیل کی۔
View this post on Instagram
خالد بٹ نے سینئر اداکارہ کی طبعیت خرابی سے متعلق بتایا کہ دردانہ بٹ شدید علیل ہیں اور انہیں طبعیت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے ظالما کوکا کولا بھی چرا لیا
واضح رہے کہ 83 سالہ دردانہ بٹ نے اداکاری کا آغاز 70 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے مشہور کامیڈی ڈرامہ ’ففٹی ففٹی‘ میں معین اختر کے ساتھ کیا تھا۔
سینئر اداکارہ کو ان کی بہترین صلاحیتوں کے اعتراف میں سال 1985 میں پی ٹی وی کی جانب سے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔