الاسکا: امریکی ریاست میں شدید زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے، امریکی جیولیوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 8 اعشاریہ 2 شدت ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلے کے بعد انتظامیہ نے الاسکا کے جنوبی حصوں اور بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کردی ہے۔ تاہم زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
Thu Jul 29 07:03:47 UTC 2021 event picture pic.twitter.com/TGf2yerpzh
— NWS Tsunami Alerts (@NWS_NTWC) July 29, 2021
الاسکا کے گورنر نے ٹویٹ کی ہے کہ ریاست کے ہنگامی آپریشن سنٹر نے فوری طور پر کام کا آغاز کر دیا ہے اور جن علاقوں کے لیے سونامی کے الرٹ جاری کیے گئے ہیں ان سے بھی حکام مسلسل رابطے میں ہیں۔
زلزلہ 46 اعشاریہ 7 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، جس کے بعد شدید نوعیت کے 8 آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ جن کی شدت 6 اعشاریہ 2 اور 5 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی ہے۔
1964 میں امریکی ریاست الاسکا میں 9.2 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی تھی، جسے شمالی امریکا کی تاریخ کا بدترین زلزلہ کہا جاتا ہے۔ زلزلے کے نتیجے میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔