شوہر کو کار کی چابی سے زخمی کرنے والی خاتون کی سزا برقرار


دبئی کی ایک عدالت نے شوہر کو کار کی چابی سے زخمی کرنے والی خاتون کی سزا برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے کار پارکنگ میں شوہر کے ساتھ لڑائی کی تھی، جس میں شوہر گاڑی کی جاپی لگنے سے زخمی ہو گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے پر شوہر نے دبئی پولیس سے رابطہ کیا اور اپنی بیوی کی شکایت درج کرائی۔

عدالت نے خاتون پر تین ہزار درہم جرمانہ عائد کیا تھا، خاتون نے اپیل کورٹ میں سزا ختم کرنے کی استدعا کی تاہم عدالت نے فیصلہ برقرار رکھا۔

پاکستان میں بیگمات کے جھگڑے: دبئی میں شوہر لڑ پڑے، مقدمہ درج

یاد رہے کہ چند ماہ قبل پاکستان میں بیگمات کے جھگڑے  کے باعث دبئی میں شوہر لڑ پڑے جس کے باعث مقدمہ عدالت پہنچ گیا تھا۔

اماراتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں ملزمان دبئی کی مویشی منڈی میں کام کرتے تھے جبکہ دونوں کی بیگمات کا پاکستان میں جھگڑا ہوا تو بیگمات نے شکایت اپنے اپنے شوہروں سے دبئی میں کردی۔

ساٹھ سالہ ملزم نے اپنے ایک اور ساتھی کے ساتھ ملکر 38 سالہ شخص کو بیلچے سے مار مار کر معذور کر دیا۔

یو اے ای کا پاکستان سے آنے والی پروزاوں پر پابندی میں توسیع کا اعلان

عدالتی ریکارڈ کے مطابق متاثرہ شخص دس فیصد تک معذور ہو چکا ہے، اس کا ہاتھ ٹوٹ گیا اور سر پر چوٹیں آئیں ہیں۔

متاثرہ شخص نے بتایا کہ حملے سے قبل دونوں افراد نے مجھے گالیاں دیں اور بہت برا بھلا کہا۔ ہمارے درمیان جھگڑے کی وجہ ہماری بیویوں کی لڑائی تھی۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص کا بھائی جو اسی حدود میں کام کرتا تھا، اپنے بھائی کا پتہ لینے گیا تو اسے شدید زخمی حالت میں پایا۔

 


متعلقہ خبریں