کوویکس کے تحت برطانیہ میں تیار کردہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کی اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔
وزارت صحت کے مطابق غیر ملکی ایئرلائن میں ایسٹرا زینیکا کی 12 لاکھ 36 ہزار خوراکیں اسلام آباد پہنچائی گئیں۔
ذرائع کے مطابق کوویکس پلیٹ فارم نے پاکستان کو ایسٹرا زینیکا ویکسین مفت فراہم کی ہے۔ کوویکس سے پاکستان کو ایسٹرا زینیکا کی پہلی کھیپ 8 مئی کو ملی تھی۔
کوویکس نے 1.24 ملین آیسٹرا زینیکا ویکسین ڈوز کی پہلی کھیپ فراہم کی تھی۔ کوویکس کے تحت یہ ایسٹرا زینیکا کی دوسری اور مجموعی طور پر چوتھی کھیپ ہے۔
مزید پڑھیں: ناروے: ایسٹرا زینیکا اور جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین ترک کرنے کی سفارش
اس سے قبل مارچ میں عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے خلاف ایسٹرا زینیکا کی ویکسین کے استعمال جاری رکھنے کا مشورہ دیا تھا۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مشورہ ایسے وقت میں دیا گیا تھا جب دنیا کے کئی ممالک نے برطانوی ویکسین کے استعمال کو عارضی طور پر روک دیا تھا۔
عالمی ادارہ صحت کے چیف سائنسدان سومیا سوامیناتھن نے کہا تھا کہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کے استعمال کو جاری رکھا جائے، ہم نہیں چاہتے کہ لوگوں میں اس حوالے سے خوف و ہراس پھیلے۔
دنیا کے بعض ممالک نے اپنے شہریوں کے خون میں لوتھڑے بننے اور جمنے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد آیسٹرا زینیکا ویکسین کے استعمال کو روک دہا ہے۔
