طلاق کے بعد عامر خان، کرن راؤ کا ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر ویڈیو پیغام


بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان اور فلم پروڈیوسر و ہدایت کار کرن راؤ نے طلاق کے بعد ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری اپنے پیغام میں عامر خان نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے ہماری طلاق کی خبر سن کر آپ لوگ صدمے میں ہیں اور آپ کو بالکل اچھا نہیں لگا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کے رشتے میں تبدیلی ضرور آئی ہے مگر ہم ایک ہی خاندان ہیں اور ہم اپنے اس فیصلے سے خوش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مشترکہ پروجکٹ ’پانی فاؤنڈیشن‘ ہمارے لیے آزاد کی طرح ہے جس پر ہم مل کر کام کرتے رہیں۔

انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ ان کے لیے خوش رہنے کی دعا کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)

طلاق کے بعد معروف اداکارہ نے عامر خان کو شادی کی پیشکش کر دی

خیال رہے کہ گزشتہ روز عامر خان اور کرن راو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شادی کے 15 سالوں میں ہم نے کئی مختلف تجربات کیے اور خوشگوار لمحات ساتھ گزارے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا رشتہ صرف بھروسے، عزت اور محبت کی بنیاد پر پرواز چڑھا۔ علیحدگی کے بعد اپنی زندگی کا نیا باب شروع کرنے جا رہے ہیں جبکہ بیٹے آزاد راؤ خان کے والدین کے طور پر ہم فیملی ہیں۔

مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ہم کافی عرصے سے علیحدگی کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن یہ فیصلہ اب کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ڈرامہ نگار اسمانبیل انتقال کر گئیں

واضح رہے کہ عامر خان نے فلمساز کرن راؤ کے ساتھ دوسری شادی 28 دسمبر 2005 میں کی تھی۔

دونوں کی ملاقات فلم لگان کی شوٹنگ کے وقت ہوئی تھی جس میں کرن راؤ بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اپنی خدمات سرانجام دے رہی تھیں جبکہ عامر خان فلم میں مرکزی کردار ادا کر رہے تھے۔


متعلقہ خبریں