برٹنی اسپیئرز کی والد کی سرپرستی ہٹانے کی درخواست مسترد


امریکہ کی عدالت نے پاپ اسٹاربرٹنی اسپیئرز  کی درخواست مسترد کر دی جس میں والد کی سرپرستیی ہٹانے کی استدعا کی گئی تھی۔

گلوکارہ کے  وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ انکی موکلا اپنے والد سے خوفزدہ ہیں اور ان کی سرپرستی سے نکلنا چاہتی ہیں۔

13 سال قبل ذہنی صحت اور ممکنہ منشایات کے استعمال کے بارے میں خدشات کی وجہ سے ایک عدالت نے برٹنی کے اثاثوں اور زندگی کا انتظام اس کنزرویٹر شپ کے تحت ان کے والد کے حوالے کر دیا تھا۔

گلوکارہ کے مالی معاملات اور ذاتی زندگی کا انتظام ان کے والد جیمی سپیئرز چلا رہے تھے۔

والد کی سرپرستی میں، سپیئرز نے پرفارم کرنا دوبارہ شروع کیا اور انہوں نے تین البم جاری کیے تھے، وہ مختلف ٹیلی ویژن شوز میں نظر آئیں اور یہاں تک کہ لاس ویگاس میں ایک شو بھی کیا تھا۔

برٹنی کا کہنا ہے کہ یہ ایک بد سلوکی ہے جو اپنی مرضی کے خلاف کام کرنے پر مجبور کیا گیا اور اپنے فیصلے نہیں لینے دیے گئے۔ میں صرف اپنی زندگی واپس چاہتی ہوں۔

گلوکارہ ے والد نے عدالت میں موقف اپنایا کہ بیٹی کی طرف سے لگائے الزامات کی تفشیش کی جائے۔ گزشتہ سماعت پر گلوکارہ نے ٹیلیفون کال کے ذریعے اپنا موقف دیا تھا تاہم اس بار عدالت نے انھیں ایسا کرنے نہیں دیا۔

 

 

 

 


متعلقہ خبریں