کراچی: کورنگی کی 5 منزلہ عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں


کراچی: کورنگی اللہ والا ٹاؤن کی پانچ منزلہ رہائشی عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں۔

کورنگی اللہ والا ٹاؤن کی پانچ منزلہ رہائشی عمارت میں 10 فلیٹ ہیں جنہیں خالی کرالیا گیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ عمارت کے اطراف سے بھی لوگوں کو ہٹا دیا۔

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے مطابق ابتدائی جانچ کے بعد عمارت کو سیل کر دیا گیا ہے اور دن کے اوقات میں عمارت کا مکمل انسپیکشن کیا جائے گا۔

ایس بی سی اے حکام کے مطابق انسپکشن کے بعد فیصلہ ہو گا کہ عمارت رہائش کے قابل ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ: تمام مزارات و درگاہیں کھل گئیں

علاقہ مکین کے مطابق 94 گز پر قائم 5 منزلہ عمارت میں 10 فلیٹ قائم ہیں۔ فلیٹ کے اندر اچانک فرش پھٹنے کے باعث دراڑ پڑنے پر رہائشی باہر آگئے تھے اب عمارت کے تمام تر مکین قریبی رشتہ داروں کے گھر چلے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں کورنگی اللہ والا ٹاؤن میں ہی 5 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔


متعلقہ خبریں