مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کا اسٹیشن بم دھماکوں سے گونج اُٹھا


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فضائیہ کا اسٹیشن بم دھماکوں سے گونج اُٹھا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جموں میں واقع بھارتی فضائیہ کی ایک بیس پر ڈرون کے ذریعے دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا گیا جس میں دو اہلکار زخمی ہو گئے اورعمارت کی چھت تباہ ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا اور بھارتی سیکیورٹی افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔

دھماکے کے وقت ایئرپورٹ پر اعلیٰ سطح اجلاس جاری تھا جب کہ  پولیس نے دھماکوں کو دہشت گردی کی کاروائی قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا

رپورٹ کے مطابق  یہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈرون کے زریعے ہونے والا پہلا حملہ ہے۔


متعلقہ خبریں