سندھ سرکار ہر چیز کی زمہ داری وفاق پر ڈال کر عوام کے قہر سے بچ ہائے گی؟ ایبسلوٹلی ناٹ، شہباز گِل


 ترجمان وزیراعظم، معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ سندھ سرکار ہر چیز کی زمہ داری وفاق پر ڈال کر عوام کے قہر سے بچ ہائے گی؟ ایبسلوٹلی ناٹ

ترجمان سندھ حکومت مرتضٰی وہاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کا پیسہ لوٹ کر سرے محل بنانے والے مذید عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک پائیں گے؟ ایبسلوٹلی ناٹ

انہوں نے کہا کہ کیا کرپٹ جعلی اکاؤنٹس کا جواب دے پائے؟ ایبسلوٹلی ناٹ، مرتضی وہاب نے قافیے ملا کر ایک بات پھر سندھ کے حالات سے نظر ہٹانے کی کوشش کی ہے۔

فواد چودھری پہلا وفاقی وزیر ہے جس کا فوکس ایک صوبہ ہے، مرتضیٰ وہاب

ان کا کہنا تھا کہ آپ کے زیرِ تسلط سندھ کے غریب عوام کا کوئی پرسان خال نہیں،  دہائیوں سے غربت و افلاس سندھ کے غریب عوام کا مقدر ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ سکول اور ہسپتالوں کے فنڈز ہڑپنے والی سندھ سرکار نے سندھ کے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ کا نہ کوئی ایمرجنسی ریسکیو نظام اور نہ سرکاری ایمبولینس سروس ہے۔


متعلقہ خبریں