جنوبی وزیرستان: فوجی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ، لانس نائیک شہید

شمالی وزیرستان: میران شاہ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 جوان شہید

جنوبی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 26 سالہ لانس نائیک وقاص احمد شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے،بہادر جوانوں کی قربانیوں سے ہمارا عزم مزید مضبوط ہورہا ہے۔

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشتگرد ہلاک

یاد رہے کہ دو ماہ قبل سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد پیرعرف اسد مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی اور جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

مارے جانے والا دہشت گرد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا 2006 سے متحرک رکن تھا اور ہلاک دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان بیت اللہ محسود گروپ سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ رشید احمد کی شادی نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پیر عرف اسد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد ی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد پیر عرف اسد شہریار محسود گروپ میں شامل ہو گیا تھا۔


متعلقہ خبریں