گوگل میں مفت اسٹوریج کی سہولت ختم

گوگل فوٹوز

فائل فوٹو


گوگل فوٹوز کی جانب سے سالوں سے صارفین کو لامحدود تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی تھی۔ لیکن آج یکم جون سے صرف 15 جی بی کی مفت اسٹوریج کی سہولت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:گوگل نے اینڈرائڈ کیلئے “اسکرین شاٹ فیچر” متعارف کر دیا

اسٹوریج بھرنے کے بعد مزید استعمال کے لیے صارف کو گوگل ون پلان میں مزید اسٹوریج خریدنا ہوگی، سو جی بی اسٹوریج 276 روپے ماہانہ میں دستیاب ہوگی یا صارف کوپرانی فائلز کو ڈیلیٹ کرنا ہوگا۔

اچھی خبر یہ ہے کہ گوگل کے مطابق ماضی میں جو بھی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں وہ اکاؤنٹ اسٹوریج کا حصہ نہیں ہوں گی، مگر آج سے جو بھی اپ لوڈ ہوگا وہ اکاؤنٹ اسٹوریج کے اسپیس کا حصہ ہوگا۔

نئی پالیسی کے حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے 80 فیصد صارفین کو 15 جی بی اسٹوریج کو استعمال کرنے میں کم از کم 3 سال لگ سکتے ہیں، اور جب آپ کی اسپیس 15 جی بی کے قریب پہنچے گی تو گوگل آپ کو ای میل کے ذریعے مزید اسٹورج خریدنے کا ںوٹیفیکیشن دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:گوگل:7 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری اور 10 ہزار ملازمتیں دینے کا اعلان

گوگل فوٹو میں 4 کھرب سے زیادہ تصاویر محفوظ ہیں، اور ہر ہفتے 28 ارب نئی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔

یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ اگر کوئی صارف جی میل، ڈرائیو یا فوٹو کے اکاؤنٹ کو 2 سال سے استعمال نہیں کررہا، تو کمپنی کی جانب سے وہاں موجود مواد کو ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں