کراچی: تھانہ گلبرگ کی پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن کو پالتو شیر کے بچے پر حملے کی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق نامزدملزمان میں روشن اور سعد شامل ہیں۔ واقعہ کا مقدمہ گلبرگ تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش کی جا رہی ہے اور جلد اس کو حل کر لیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں گھر کے باہر سڑک پر کھیلتے بچے پر شیر نے حملہ کر دیا تھا۔
پولیس نے ویڈیو سامنے آنے کے بعد کارروائی کی۔ جس کے بعد شیر کو غیر قانونی طور پر گھر میں پالنے والے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔