برطانیہ: رکن پارلیمنٹ کا مطالبہ، اسرائیل پر پابندیاں لگائیں، فلسطین کو تسلیم کریں

برطانیہ: رکن پارلیمنٹ کا مطالبہ، اسرائیل پر پابندیاں لگائیں، فلسطین کو تسلیم کریں

لندن: برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ رچرڈ برگن نے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے اور فلسطین کو بحیثیت ریاست تسلیم کرنیکا مطالبہ کردیا ہے۔

اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم: فلسطین کا جھنڈا فٹبالر پول پوگبا نے لہرا دیا

لیڈز سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ رچرڈ برگن نے برطانوی حکومت سے اسرائیل پر فوری طور پہ پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

لندن: خاتون پولیس افسر کے دوران ڈیوٹی فلسطین کے حق میں نعرے

انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ میں وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ برطانیہ اسرائیل پر بین الاقوامی دباؤ بڑھا کر فلسطین میں جنگ بندی کرانے میں کردار ادا کرے۔

رچرڈ برگن نے پارلیمنٹ میں تقریر کرتے ہوئے استفسار کیا کہ فلسطین کے مزید کتنے بچوں کو مرنا ہوگا؟ انہوں نے یہ بھی پوچھا کہ مزید کتنے گھر، اسکول اور اسپتال تباہ ہوں گے جب برطانوی حکومت کسی قسم کا کوئی ایکشن لے گی؟

غزہ: اسرائیلی بمباری سے 52 ہزار فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں، اقوام متحدہ

برطانوی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ برطانیہ اسرائیل کو ہتھیار فروخت کرنے کا سلسلہ بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اسرائیلی حکومت پر پابندیاں عائد کی جائیں کیونکہ اسرائیل مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

رچرڈ برگن نے برطانوی ایوان کو یاد کرایا کہ پارلیمنٹ میں 2014 میں فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کے لیے ووٹ دیا گیا تھا۔

اسرائیل کو اپنا تکبر و غرور خاک میں ملانے والے کمانڈر کی تلاش

برطانوی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنا اس کا حق ہے لہذا فوری طور پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کیا جائے۔


متعلقہ خبریں