نوازشریف کی جائیدادیں20مئی کو نیلام کرنےکافیصلہ

فوٹو: فائل


ڈپٹی کمشنر(ڈی سی)شیخوپورہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضبط شدہ جائیداد کی نیلامی کیلئے تاریخ مقرر کر دی ہے۔

نوازشریف کی شیخوپورہ میں ضبط شدہ جائیدادیں20مئی کو نیلام کی جائیں گی۔ دوسری جانب ڈی سی شیخوپورہ کا بولی کیلئے تاریخ مقررکرنےکا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

درخواست گزاراشرف ملک کے مطابق انہوں نے شیخوپورہ کی88کنال اراضی نوازشریف سے خرید لی ہے۔ نوازشریف کو 75ملین روپے کی ادائیگی بھی کی جاچکی ہے۔

نوازشریف کی گرفتاری کے باعث سیل ڈیڈ پرعملدرآمدنہ ہوسکا۔ سیل ڈیڈ پرعملدرآمد کیلئےسول کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔

نوازشریف کے لاہورمیں پھلوں کے باغات کی نیلامی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

درخواست گزار نے اپیل کی کہ ڈی سی لاہور 105ایکٹراراضی نیلام کرنے کیلئےقبضےمیں لے رہے ہیں۔ ہم  زمینیں ٹھیکے پرلے کربھاری سرمایہ کاری کی ہے۔ پھلوں کے باغ پرلگا سرمایہ ابھی واپس نہیں ہوا۔

درخواستگزار نے لکھا کہ نیلامی سےمیری سرمایہ کاری ضائع ہونےکاخدشہ ہے۔

 


متعلقہ خبریں