کراچی: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 714 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ملک بھر میں کورونا سے مزید 48 اموات رپورٹ، 2 ہزار 517 متاثر
ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا ہے کہ صوبے میں کورونا سے متاثرہ مزید 13 افراد کی اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کورونا سے اب تک 4793 افراد کی اموات ہو چکی ہیں۔
سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں اب تک 2 لاکھ 97 ہزار64 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
شارجہ سے پشاور پہنچنے والے کورونا منفی 25 مسافر اسپتال منتقل
ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں کورونا کے مزید 319 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق شرقی میں 163 ، وسطی میں 77، جنوبی میں 26 ، ملیر میں 20،
کورنگی میں 19 اور غربی میں 14 نئے کورونا کیسز رپوٹ ہوئے ہیں۔
کورونا: دنیا بھر میں 16 کروڑ سے زائد کیسز، 33 لاکھ 59 ہزار سے زائد اموات
ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق شہر قائد میں مجموعی طور پر کورونا کے 2 لاکھ 3 ہزار 547 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔