رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہے، جس میں انہیں یہ کہتے دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک روزہ قضا رکھنا ہوگا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مفتی منیب اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا’ آج عید ہے لیکن ایک روزہ قضا رکھنا ہوگا، میں خود بھی کل جمعے کے دن قضا رکھوں گا‘۔
انہوں نے کہا جو لوگ اعتکاف پر بیٹھے تھے ان کو بھی چاہیے کہ روزے کیساتھ ایک دن کا اعتکاف کریں۔ مفتی منیب نے کہا میں یہ نہیں کہتا کہ کل ہی روزہ رکھیں۔ آئندہ رمضان سے پہلے ایک روزہ قضا رکھیں، کیوں کہ ہم روزہ حکمرانوں کی مرضی پر قربان نہیں کر سکتے۔