چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے وزیراعظم کے دورے سے فطرے کی مد میں چاولوں کے 19 ہزار تھیلوں کے علاوہ کیا حاصل ہوا؟
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کیا دورے کے اخراجات کا موازنہ چاولوں کے تھیلوں کی قیمت سے کیا جائے؟
بلاول بھٹو نے کہا کہ مرغی 4 سو روپے کلو سے مہنگی کرنے پر عمران خان سے عوام حساب لیں گے۔ نتھیا گلی میں عید کی چھٹیاں منانے والے کو علم نہیں کہ وہ تبدیلی کے سونامی سے قیامت برپا کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کامیاب دورہ سعودی عرب کےبعد وطن واپس پہنچ گئے
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ بتایا جائے عید پر لاک ڈاؤن کے دوران دیہاڑی دار مزدوروں کے لیے کیا پالیسی بنائی گئی ہے؟
مہنگائی پر تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ صرف ایک سال میں بیکری اشیا کی قیمتوں میں انیس فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ حکومت کے پاس سرکاری قیمتوں کا نفاذ یقینی بنانے کی پالیسی نہیں ہے۔